غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا معاملہ، افغان فنکار پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(پی پی آئی)غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے معاملے پر افغان فنکاروں نے واپس نہ بھیجنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم یو این ایچ سی آر کے ساتھ ٹوکن کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں، افغان طالبان کی جانب سے موسیقی پر پابندی ہے، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ سکتے۔پی  پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو این ٹریٹی کے مطابق مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالا جا سکتا، رضاکارانہ طور پر مہاجرین واپس جاسکتے ہیں، یو این ٹریٹی کے باوجود افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔فنکاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ افغان مہاجرین کی زبردستی واپسی کو روکا جائے، کیس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Next Post

امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد

Tue Oct 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،ملزم نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے 7 سال قبل امجد صابری کا قتل کروایا،حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار […]