پراسٹیٹ کینسر کے علاج کا نیا طریقہ دریافت،طبی سائنس میں بڑی کامیابی

 کراچی (پی پی آئی)پراسٹیٹ کینسر کے علاج  میں طبی سائنس میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے  جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ مرض دواوں کے خلاف کس طرح مزاحمت کرتا ہے اور اس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ریسرچرز ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کینسر کی جانب سے خون کے سفید خلیوں کو ہائی جیک کرنے کیلئے جاری کئے جانے والے پیغامات روکنے کیلئے مختلف دواوں کو استعمال کیا۔ ان دواوں نے کینسر کے ایڈوانسڈ مرحلے میں اس پر کنٹرول کیا اور ٹیومرز مزید نہ بڑھنے یا سکڑنے پر مجبور کردیا۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ظاہر ہوا کہ خون کے سفید خلئے کینسر کے بڑھنے میں مددگار ہوتے ہیں اور اگر ان کو ٹارگٹ کیا جائے تو مرض کی جانب سے مزاحمت ختم ہوجاتی ہے، ٹیومر کے بڑھنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ یہ تحقیق کرنے والی ٹیم کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن، رائل مارسڈین این ایچ ایس فاونڈیشن ٹرسٹ اور آنکولوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوئٹزرلینڈ پر مشتمل تھی۔ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوت کے تجرباتی کینسر میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر جوہن ڈی بونو کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے پہلی دفعہ یہ ثابت ہوا ہے کہ کینسر کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے خون کے سفید خلیوں کو ٹارگٹ کر کے مرض کے پھیلاو کو روکنا ممکن ہے، اس سے ٹیومر سکڑ جاتے ہیں اور مریض کو آرام ملتا ہے۔۔ یہ اسٹڈی ریسرچرز کی کم وبیش ایک عشرے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر اندریا ایلی مونٹی کا کہنا ہے کہ اب ریسرچرز کی ٹیم کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پراسٹیٹ کینسر یوکے کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکتر ماتھیو ہوبس کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے انھیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

Next Post

  سندھ میں سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں کیلئے بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

Wed Oct 25 , 2023
 کراچی (پی پی آئی)حکومت  سندھ نے سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے بھر میں بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی ان سنٹرز میں کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام ضروری […]