جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

 پشاور (پی  پی آئی) جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔پی  پی آئی کے مطابق دھماکہ ضلع سرویکائی کے علاقے میں ہوا جہاں دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان بنارس خان اور عبدالکریم شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Next Post

 ایف بی آر کے دفاترہفتہ کو بھی کھلے رہے،گوشوارے جمع کرانے کی حتمی ؎ تاریخ

Sat Oct 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے دفاترہفتہ کو بھی کھلے رہے۔