لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو جعلی ڈگری کی بنا پرعہدے سے فارغ کر دیا گیا۔اشتیاق گوہر کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر ان کو عہدے سے فارغ کیا گیا۔اشتیاق گوہر کو 15ستمبر 2023ء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔اشتیاق گوہر نے 18ستمبر کو بطور اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ انرولمینٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے مراسلہ لکھا تھا۔
Next Post
لاہور: ڈینگی مچھر وار جاری،24گھنٹوں کے دوران شہر 90مریض سامنے آ گئے
Sat Oct 28 , 2023
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی مچھر کے جان لیواء حملے بدستور جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 90مریض سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد […]
