نگران وزیر اعظم پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

Next Post

شہبازشریف سے صادق سنجرانی، امیر مقام کی الگ الگ ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

Sat Oct 28 , 2023
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نوازشریف کی […]