لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نوازشریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک پیش کی، صادق سنجرانی نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کی ریاستی خدمات کو بھی سراہا، شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے ملاقات کی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لئے پارٹی رہنما?ں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
Next Post
عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام
Sat Oct 28 , 2023
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز پر سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی۔عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، نگران حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز نمٹانے کے لیے تحفظات کے ازالہ کا کمیشن تشکیل دے دیا۔ […]