میلبورن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دوسری دفعہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی نے سیفورتھ میں واقع اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کاا ہتمام کیااور اپنی گرل فرینڈ لے نا اینڈرسن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی اس سے پہلے 2006میں الزیبتھ کیمپ نامی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 2008میں دونوں میں علیحدگی ہوئی ، جن سے دونوں کا ایک بیٹاجس کا نام پرسٹن ہے۔بریٹ لی اور لینا اینڈرسن کی دوستی 2013کے اوائل میں ہوئی تھی، جبکہ لینا اینڈرسن کے حوالے سے معلوم ہواہے کہ وہ اس سے پہلے 2012میں لیگ اسٹار بریتھ اناسٹا کے ساتھ ناکام شادی کا تجربہ کر چکی ہیں۔
Next Post
انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
Tue Apr 8 , 2014
لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح […]
