کراچی (پی پی آئی)سندھ میں گندم،کھاداور چینی و دیگر اشیا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اوباڑو کے گودام میں چھپائی گئی 6 ہزار سے زائد گندم کے بیگ اور 2 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے بتایاکہ حساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی، گودام کو بھی سیل کردیا گیاہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Next Post
افغانیوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Thu Nov 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)افغانستان کے باشندوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے […]