کوئٹہ:غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، 620افرادگرفتار

کوئٹہ(پی پی آئی)  بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے  323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے  5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔

Next Post

پی آئی اے کا آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا، آج مزید 14 پروازیں منسوخ

Sun Nov 5 , 2023
کراچی(پی پی آئی)  قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق آج بھی مزید 14 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی […]