لاہور(پی پی آئی) شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
Next Post
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کا جائزہ
Sun Nov 5 , 2023
لاہور (پی پی آئی)گران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لئے ”ون روف، ون سٹاپ“ سلوشن پر تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فیڈمک، پیڈمک اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سنٹر میں سروسز […]