ننکانہ صاحب)پی پی آئی) مرکزی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)چوہدری محمد برجیس طاہرکاکہناہے کہ انسانیت کیقتل عام پر عالمی بے بسی افسوسناک اور شرمناک فعل ہے،صیہونی طاقتوں کاظلم نہ روکا گیا تو ا?نے والا وقت سنبھالانہیں جاسکے گاوہ اپنے سیکرٹریٹ میں حلقہ بھرسے ا?نے والے کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔برجیس طاہرنے اسرائیلی بربریت سے بڑے پیمانے پر شہریوں کے جانی نقصان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی غیرقانونی اور غیرانسانی جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،مساجد۔ہسپتالوں اورکیمپوں پربمباری کسی مذہب میں بھی روانہیں۔ بچوں اورخواتین کاقتل عام اسرائیلی دہشت گردی پرہرپاکستانی کادل فلسطینیوں کے نقصان پر افسردہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی ہمت،حوصلے اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔راہنما ن لیگ کاکہناتھا۔وقت ا?گیاہے کہ اسلامی برادری اور اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کیلئے واضع اور موثر اقدامات کریں۔برجیس طاہرنے مزیدکہاکہ میاں نوازشریف مہنگائی کاتوڑاورعوامی محرومیوں کے خاتمے کا ایجنڈہ ساتھ لائے ہیں،ا?نے والادورمسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کاہے موجودہ حالات میں ا?ئین اورقانون کی بالادستی اورباہمی مفاہمت سے ہی سیاسی استحکام ممکن ہوسکے گاجس کے لئے میاں نوازشریف سے بڑھ کرملک میں اور کوئی قیادت نہیں ہے۔
Next Post
قصور پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چورگینگ کے 3 ارکان گرفتار
Sun Nov 5 , 2023
قصور)پی پی آئی) قصور پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل چورگینگ کے 3 ارکان کوگرفتارکرلیا ہے۔پولیس ترجمان قصورنے”اے پی پی“کوبتایاکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او وحید عارف کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف پھانی گینگ کے 3 ارکان کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ […]