جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اسلام آباد اور گلگت  بلتستان کے تارکین وطن کی منتقلی ایک دن کیلئے معطل

مظفرآباد (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آزاد جموں و کشمیر سے غیر قانونی افغان تارکین وطن کا پہلا گروپ بھی طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے افغانستان واپس جانے کے لیے ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر سے تقریباً 245 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد اور کوٹلی کے علاقوں سے مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل 24 افراد کا پہلا قافلہ خیبر پختونخوا پہنچا۔ پی پی آئی کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر سے طورخم کے راستے یہ پہلی وطن واپسی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان  کے طورخم کے راستے غیر قانونی تارکین وطن کی منتقلی ایک دن کے لیے روک دی گئی ہے۔