جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نظر بند

کوئٹہ (پی پی آئی)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں نظر بندکیاگیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مظلوں کی آواز طاقت سے دبائی نہیں جاسکتی ہے، جماعت اسلامی مظلوموں اور چمن میں دھرنے کے شرکاکے ساتھ ہے۔۔حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آواز کو طاقت سے دبانے کی پالیسی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مولانا ہدایت الرحمان کی نظربندی اور چمن  جانے سے روکنا مظلوموں کی آواز دبانے کے مترادف ہے جو ناقابل قبول ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  واجہ حسین واڈیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر نظربندی فوری طور پر ختم نہیں کی گئی تو مکران سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کریں گے۔