جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خدیجہ شاہ نظر بندی کیخلاف دائردرخواست پرسماعت 22 نومبر تک ملتوی

    لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نیمعروف فیشن ڈیزائنرخدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف دائردرخواست پر سماعت 22 نومبرتک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے 15 نومبر کو خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس پرعدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کن بنیادوں پر آپ نے خدیجہ شاہ کو نظر بند کیا ہے؟ خدیجہ شاہ 6 ماہ سے جیل میں ہیں۔جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو ثبوت ہمارے پاس آ رہے  ہیں اس کے مطابق  یہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو تھیں، ایم پی او آرڈر کسی بھی جرم کو روکنے کے لیے ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 15 نومبر کو انسداد دہشتگری عدالت نے خدیجہ شاہ کو ضمانت دی تھی، سرکاری وکیل نے کہا کہ 10 اکتوبر تک جو مواد ہمارے پاس تھا، ہم نے عدالت کے روبرو رکھ دیا، تیسری ایف آئی آر والا مواد اس وقت تک ہمارے پاس موجود نہیں تھا، یہ صرف افواہ ہے کہ خدیجہ شاہ کو لاہور ہائیکورٹ کی حدود سے باہر لے جایا جائے گا۔اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ صرف افواہ نہیں ہے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ صرف ایک ٹی وی پر خبر چلی تھی جس پر درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ کیا یہ کافی نہیں ہے؟بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی جانب سے اہلیہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔