لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی، جناح ہاو?س حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی،جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،علیمہ خان، عظمی خان حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی،ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے،انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Next Post
بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
Wed Nov 22 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 30 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراونڈ میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق جیالے جوش و خروش کے ساتھ جلسہ کی کامیابی کی تیاریاں کررہے ہیں،مرکزی رہنما چنگیز جمالی کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ سیاسی سوداگروں کے تابوت میں آخری کیل […]