آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ن لیگ و دیگر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی حکمت عملی وضع

لاہور(پی پی آئی)آصف زرداری اور بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں نے یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کافیصلہ کر لیا۔ آصف زرداری،فریال تالپور سے پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں راجہ پرویز اشرف رانا فاروق سعید، حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ، چودھری اسلم گل،رانا جمیل منج، ثمینہ خالد گھرکی، سونیا خان سمیت دیگر موجود تھے۔ پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے عام انتخابات کے پیش نظر  پنجاب کی قیادت کو خصوصی ہدایات دیں، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب اور لاہور کی قیادت کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کیں۔  فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا جائے گا، مضبوط امیدواروں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  پنجاب میں ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنما یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو 2 دسمبر کو لاہور میں اہم سیاسی گھرانے کی شادی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔