آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ ا سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض،بند ہونے کا خدشہ

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا جس کے باعث ان تمام سکولوں کو بند ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ لاکھوں طلباکا مستقبل داؤ پر لگ گیا، لاہور میں 1087 نئے بننے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا، اسکولوں کو اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ایک ہفتہ کے اندر دوبارہ درخواست جمع نہ کرانے پر سکول بند کردیئے جائیں گے، رجسٹریشن نہ ملی تو تعلیمی بورڈ بچوں کے داخلے بھی وصول نہیں کرے گا، تعلیمی بورڈ کے تحت آئندہ سال امتحان کیلئے طلبا  داخلوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ا سکول مالکان کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزات مکمل ہیں، بلا جواز اعتراض لگائے گئے، ہمارے سکولوں کو فی الفور رجسٹریشن جاری کی جائیں۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے سے قبل قواعدوضوابط پورے نہیں کیے گئے، سائنس،کپیوٹرلیب،پلے گراونڈ،کوالیفائیڈ ٹیچرز اور مکمل احاطہ نہیں ہے،۔ واضح رہے کہ اس وقت لاہور میں پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہے۔