وزیراعلیٰ پنجاب بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر برہم

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علیٰ الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کا دورہ کیا، بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال کیا کہ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25 نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی، کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟ جس پر ایل ڈی اے حکام لاجواب ہوگئے۔محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا، سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈرپاس کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز اور نکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Next Post

سموگ کی  صورتحال: مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

Sun Nov 26 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاو کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔  مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ شہر لاہور […]