لاہور(پی پی آئی)لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاو کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ شہر لاہور میں ہر طرح کا کاروبار آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی بند رہے گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہوری حکومت کے احسن اقدام پر مطمئن ہیں۔ان اقدامات سے سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ہم سب کو مل کر پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ مزید پڑھیں: مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا یاد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاو?ن نافذ کیاگیاتھا۔سکول،دفاتر،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔ بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ آج اتوار کو لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔
Next Post
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
Sun Nov 26 , 2023
لکی مروت(پی پی آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت سے ملحقہ علاقہ احمدزئی میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، احمدزئی پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے سات […]
