لاہور(پی پی آئی) لاہور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں 2 طالبات کو گولیاں لگ گئیں۔پی پی آئی کے مطابق نجی کالج کی بس لاہور کی ملتان روڈ پر منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ موٹر سائیکل پر مسلح افراد آئے اور بس پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق بس میں سوار طالبات چیخ و پکار کرنے لگیں تاہم اس دوران 2 طالبات گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں جن کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ نامعلوم افراد نے کی،بس میں سوار بچے کشمیر کی سیر کیلئے جا رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق زخمی طالبات کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں عائشہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Next Post
اللّٰہ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے کامیابی حاصل کریں گے:شہباز شریف
Tue Nov 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وزیرِ اعظم اورمسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف سے علی پرویز ملک، قاسم نون، مظہر اقبال اور سلمان خان نے ملاقات کی اور تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔پی پی آئی کے مطابق شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع […]