لاہور(پی پی آئی)سیاسی ماحول میں یکا یک گرمی آگئی ہے۔پی پی کے کوئٹہ اجتماع کے بعد مسلم لیگ ن،استحکام پاکستان پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں ہی فعال نظرآتی ہیں،پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تو انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے ورکرز کنونشن میں شرکت کا اعلان بھی کردیا ہے، وہ 9 دسمبر کو جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں ا سٹیڈیم میں کیا جائے گا، ورکر کنونشن کی میزبانی جلال پور جٹاں سے صوبائی اسمبلی پی پی 30 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔
Next Post
کراچی اوپن مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
Thu Nov 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی کی اوپن مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کمی،140روپے کلو ہو گئی،گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20 روپے کلوکمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 550 روپے ہو گئی،دالوں اور بے بی فوڈ آئٹمزکی قیمتوں میں 10 سے […]