ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی کشمیر میں چلائے کلاں سے قب؛ ہی شدید سردی، مختلف جگہوں پر پانی جم گیا

وادی کشمیر میں چلائے کلاں شروع ہونے سے پہلے ہی شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی جمنا شروع ہو گیا ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ، ٹنگمرگ اور درنگ میں کئی مقامات پر شدید سردی سے یخ بستہ نظر آرہے ہیں یہاں اکتوبر کے مہینے سے سردی کا احساس ہونے لگا تھا۔  مشہور نالہ فیروزپورہ کے کنارے گزرنے والی واٹر پائپ لائنوں میں مختلف جگہوں پر بیچ بیچ کے سوراخ ہیں جن سے نکلنے والا پانی بھی جم رہا ہے۔ سیاحتی مقام درنگ میں نالہ فیروزپورہ کے کنارے پانی ایسا جم رہاہے جیسا کسی فن کار کی کاریگری نظر آرہی ہے۔ یہاں پانی جمنے سے مختلف نقش و نگاری بن جاتے ہیں۔درنگ میں مشہور واٹر فال بھی ہے چلائے کلاں کے شروع ہونے کے ساتھ ہی اور منفی درجہ حرارت سے یہ واٹر فال بھی جم جاتا ہے۔ یہاں ان نظاروں کو دیکھنے کے لئے کافی سیاح بھی آتے ہیں۔ یہ جگہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی  ہے۔ رواں ماہ کے اس شدید سردی نے سیاحوں کو درنگ کی جانب کھینچا ہے۔یہاں ان قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لئے کافی سیاح آرہے ہیں۔ سیاحوں کے آنے سے جہاں لوگوں کو روزگار حاصل ہوتا ہے تو وہی ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا بھی سامنا رہتا ہے۔ بجلی سپلائی کی عدم فراہمی سے بھی لوگ پریشان ہوتے ہیں۔کشمیر کے موسمیاتی کلینڈر میں موسمِ سرما کے پہلے دور کو روایتی طور پر چلہ کلاں کہا جاتا ہے۔ چالیس دنوں پر محیط اس چلہ کلاں کا آغاز 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کو شروع ہوتا ہے۔ اکتیس جنوری کو چلہ کلان اختتام کوہوتا ہیاس کے بعد  دوسرا مرحلہ چلہ خورد شروع ہوتا ہے، جس کی مدت 20 روز ہے۔ اس کے بعد اگلے دس دن چلہ بچہ کے نام سے موسوم ہیں۔ اس کیبعد بھی سردی ہوتی ہے تاہم کم محسوس ہوتی ہے۔