ڈی ایچ کیو اسپتال مٹیاری میں جدید طبی خدمات موجود ، اضافہ کرنے کی جاری کوشیں

ساؤتھ ایئر کی نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع

اورنگی ٹاؤن میں 2 پولیس مقابلے ،4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کریم آباد پر ٹریفک حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

آریا فارمولا اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے شام کی کوششوں کی تعریف

کولمبو پلان کے نو تعینات سیکریٹری جنرل، کی سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر، سے خیرسگالی ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اس ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (پی پی آئی) افغانستان کی صورتحال بالخصوص اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات اور پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے حوالے سمیت دیگر امور پر مذاکرات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکا جانے والے پاکستان میں مقیم 25 ہزار افغان باشندوں کا معاملہ زیربحث آئیگا جبکہ پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کے انخلا  پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر گفتگو، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخاتمے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائیگی۔