وزیرداخلہ کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کااعادہ

اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج(پیر) پولیس لائن اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اِس بات پر زور دیاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف اجتماعی طور پر اور مستقل مزاجی سے لڑنا ہے اور پاکستان اِس جنگ میں کامیاب ہو گا۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک اِس ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اِن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اِن اہلکاروں نے ہمارے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور اُن کے کارناموں کو ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو اُن کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Next Post

پاکستان غزہ میں امدادی سامان کی محفوظ رسائی کی حمایت کرتا ہے،ڈاکٹر ندیم

Mon Dec 11 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت سے متعلق فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے معاملے پر غور کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کی […]