سنیپ چیکنگ کے دوران بدین پولیس نے لاکھون روپے کا سامان برآمد کرلیا

بدین: (پی پی آئی) ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناکابندی اور سنیپ چیکنگ کی گئی۔سنیپ چیکنگ کے دوران سی آئی اے انچارج انسپکٹر شفیع محمد گولو نے اسٹاف کے ہمراہ بدین کے رہائشی جان محمد ملاح کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔سی آئی اے انچارج نے اسٹاف کے ہمراہ تھانہ ٹنڈوباگو کی حدود میں ناکابندی کے دوران گٹکہ فروش ملزم شیر محمد چانڈیو کو 770 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا۔سنیپ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ مقبول احمد سموں کی ڈیڑہ لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ بھینس برآمد کر لی۔سنیپ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ ملزم آزاد ملاح کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزم نے کچھ روز قبل تھانہ بدین کی حدود سے نامی محمد صالح سے موٹر سائیکل چھینی تھی جس کا مقدمہ بھی تھانہ بدین پہ درج ہے۔سنیپ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ 2 گٹکہ فروش ملزمان پیارو ملاح اور پیار علی انصاری کو 470 گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔سنیپ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ روپوش ملزم حاکم علی شورو کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو سب انسپکٹر سید آصف عباس شاھ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم مبارک علی عرف مبین کھوڑ کو 10 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر قمر زمان ملک نے اسٹاف کے ہمراہ 2 گٹکہ فروش ملزمان سہیل جتوئی اور محسن علی جتوئی کو 400 تیار شدہ گٹکے اور گٹکہ بنانے کے خام مال سمیت گرفتار کرلیا۔ تلہار پولیس نے مزید کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم خمیسو ملاح کو 10 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر حاکم علی جلبانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم جۂ رام بھیل کو 15 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھوسکی انسپکٹر بشیر احمد ملاح نے کاروائی کرکہ ایک مشکوک موٹر سائیکل یونیک برآمد کرلی۔علاؤہ ازیں جنرل ناکابندی کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 766 گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں سے 80 ٹنٹڈ گلاسز ریموو کیے گئے اور 14 گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس اتارے گئے۔تمام SHOs نے ضلع کے  شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکابندی پوائنٹس لگا کر خود چیکنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں سنیپ چیکنگ جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی کی۔ناکابندی پر موجود پولیس جوان  ہدایات کے مطابق انتہائی الرٹ رہے اور آنے جانے والی ہر قسم کی موٹرسائیکل سواروں اور مشکوک گاڑیوں پر خصوصی چیکنگ کی۔سنیپ چیکنگ کا مقصد اسٹریٹ کرائم سمیت شاہراہوں پر کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تھی۔دوران جنرل ہولڈاپ پولیس افسران و جوانوں کو عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Next Post

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے قوم کو مایوس کیا،محمد حسین محنتی 

Mon Dec 11 , 2023
کراچی(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی دہشتگردی سمیت سیاسی و معاشی بحران کا واحد حل ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہیں۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے قوم کو مایوس کیا […]