شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان اور چین کاسرمایہ کاری میں مزید اضافے کے عزم کا اعادہ 

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور چین نے پاک چائنا آزاد تجارتی معاہدے کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیرتجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چینی نائب وزیر Li Fei کے درمیان بیجنگ میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔دونوں وزرا نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی جو کہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کے بارے میں آگاہی دی۔