شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے تمام قومی ادارے ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے متحد ہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ریاستی اداروں کی طاقت سے دہشت گردی کی نئی لہر کو ناکام بنا دے گا۔آرمی پبلک سکول کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت سمیت تمام قومی ادارے ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کیلئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طویل سفر کیا ہے اور اس ناسور کے خلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے بھی دعا کی جنہوں نے ملک میں امن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔