نوشہرو فیروز(پی پی آئی)نوشہرو فیروز کے قریب شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ ابڑاں پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مبارک ڈنگراج میں گھریلو مسائل پر عمیر باٹ نے بیوی مسمات صابرہ کا گلا گھونٹ قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ابڑاں پولیس موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
