گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے عراقی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل مسعود صالح کی ملاقات

کراچی(پی پی آئی)   گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے عراق کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل مسعود صالح نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک عراق دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بالخصوص کراچی میں مختلف شعبے سرمایہ کاری کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ عراقی ملٹری اتاشی نے کہا کہ گورنرسندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدمات لائق ستائش ہیں۔بعد ازاں گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی کے ہمراہ عراق کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل مسعود صالح کا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے تاریخی کمرہ کا معائنہ کیا اور کمرے میں رکھی گئی تاریخی اشیاء کا جائزہ بھی لیا۔

Next Post

صحت کے شعبے میں نئے تقاضوں کے مطابق جدیدٹیکنالوجیزسے استفادہ ناگزیرہے،ڈاکٹر ندیم

Wed Dec 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیرصحت ڈاکٹرندیم جان نے کہاہے کہ صحت کے شعبے کے نئے تقاضوں کے مطابق جدیدٹیکنالوجیزسے استفادہ ناگزیرہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرڈاکٹرعمرسیف سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اورتعاون پر تبادلہ […]