کوئٹہ (پی پی آئی) کلکٹریٹ آف کسٹمز بلوچستان نے بدھ کے روز چمن کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر ایف سی بلوچستان کے تعاون سے کی گئی کارروائی میں 826 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔کلکٹریٹ آف کسٹمز بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسٹمز ٹیم نے چمن میں ایف سی گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 826 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کے دوران پانچ مبینہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت 30 ملین روپے بتائی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی ڈپٹی کلکٹر وقار احمد اور انسپکٹر سعود فیصل کی نگرانی میں کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) بلوچستان محمد اسماعیل کی ہدایات کی تعمیل میں کی گئی۔
Next Post
ایف پی سی سی آئی انتخابات میں بی ایم پی پی، یوبی جی الائنس کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،خرم اعجاز
Wed Dec 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی) بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے کو آرڈینٹر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ بی ایم پی پی اور یوبی جی الائنس کو چیمبرز اور ایسو سی ایشنز سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ملک کے تمام صوبوں کے چیمبرز الائنس میں شامل […]
