کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص مین پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغزات نامزدگی رد

 میرپورخاص(پی پی آئی (میرپورخاص کی دو قومی اور چار صوبائی کی نشستوں پر اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوکیا ہے اور حتمی لسٹ شائع کردی گئی ہے۔أر او أفس میں جھگڑا کرنے کے الزام میں ایک امیدوار پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی این اے 211 پر 34 امیدواروں نے فارم جمع کرائے  تھے جن میں سے 30 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور کرلیے گئے جب کے پی ٹی أئی کے چار امیدوارون صیف رضا ملک،ملک راجہ عبدالحق، کنول اعجاز رندھاوا،  اوربیرسٹر محمد آصف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ اسی طرح این اے 212 پر 12 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ پی ٹی أئی کے امیدوار ممتاز علی شاہ کے فارم رد کر دیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45 سے 60 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی فارم جمع کراہے تھے جن میں سے 50 امیدواروں کے فارم منظور کرلیے گئے 10 امیدواروں کے فارم رد کیے گئے۔ پی ایس 46 پر 26 امیدواروں نے فارم جمع کرائے تھے جن میں سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ ایک امیدوار کے فارم رد کیے گئے۔ پی ایس 47 پر 25 امیدواروں میں سے دو کے فارم رد جبکہ 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ پی ایس 48 پر 17 امیدواروں میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظو،ر ایک کا فارم رد کیا گیا جن کی حتمی لسٹ شاہع کردی گئی ہے۔ کاغزات نامزدگی فارم رد ہونے والوں میں اکثریت پی ٹی آہی امیدواروں کی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز تعلقہ حسین بخش مری میں واقع أر او أفس میں دو امیدواروں سلامت لاکھو اور علی حسن مری کے حامیوں میں جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ ٹاون تھانے میں أزاد امیدوار سلامت علی لاکھو،امانت علی لاکھوں،نادر علی اور سلطان سمیت 7  نامعلوم افراد کے خلاف زخمی ہونے والے منٹھار کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں أسکی۔