روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن24ء کیلئے جمع کاغذات نامزدگی میں سے 12.5 فیصد مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی) 8 فروری انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے  جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سے تقریباً 12.5 فیصد کو مسترد کر دیا ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 859 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں سے 3 ہزار 240 کو آر اوز نے مسترد کر دیا۔قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں کے لیے جمع کرائے گئے کْل 7 ہزار 473 کاغذات نامزدگی میں سے ایک ہزار 24 (13.70 فیصد) کاغذات مسترد کر دیے گئے، اس طرح اب قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے انتخابی میدان میں 6 ہزار 94 مرد اور 355 خواتین میں رہ گئی ہیں۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں  کے نتیجے میں کچھ امیدوار انتخابی میدان میں واپس آ سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سب سے زیادہ تناسب (45 فیصد) وفاقی دارالحکومت میں دیکھا گیا جہاں 209 کاغذات نامزدگی میں سے 93 مسترد ہوگئے۔صوبوں میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سب سے زیادہ تناسب بلوچستان (14.58 فیصد) میں سرفہرست رہا جہاں جمع کرائے گئے کْل 631 کاغذاتِ نامزدگی میں سے 92 کو آر اوز نے مسترد کر دیا۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3 ہزار 621 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 521 (14.39 فیصد) مسترد کر دیے گئے۔خیبرپختونخوا میں کْل ایک ہزار 331 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 152 (11.42 فیصد) مسترد ہوگئے، سندھ میں کْل ایک ہزار 681 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں سے 166 (9.88 فیصد) مسترد ہوگئے۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں کے لیے 18 ہزار 478 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 2 ہزار 216 (11.99 فیصد) مسترد کردیے گئے۔صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی بات کریں تو بلوچستان میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح سب سے زیادہ رہی۔بلوچستان میں کْل ایک ہزار 788 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 386 (21.59 فیصد) مسترد کر دیے گئے، سندھ میں 4 ہزار 294 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں سے کْل 520 (12.11 فیصد) کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 461 کاغذات نامزدگی میں سے 367 (10.60 فیصد) اور پنجاب میں 8 ہزار 935 کاغذات نامزدگی میں سے 943 (10.55 فیصد) مسترد کردیے گئے۔کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے انتخابی میدان میں 22 ہزار 711 امیدوار رہ گئے، ان میں قومی اسمبلی کے لیے 6 ہزار 449 اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 262 امیدوار شامل ہیں۔