سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس،درودیوار لرز اْٹھے، شہری خوفزدہ

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ صوابی و گردونواح، ملاکنڈ، سوات، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلیکی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔