شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے مظالم رکوائے:مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول کے لیے قابض افواج کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم رکوائے، پاکستان خطے کی مظلوم آبادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے  فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کشمیری تارکین وطن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔