سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف ناول نگار جمیلہ ہاشمی کی 36ویں برسی منائی گئی

کراچی (پی پی آئی)معروف ناول نگاراور ادیبہ جمیلہ ہاشمی کی 36ویں برسی بدھ 10جنوری کو منائی گئی وہ 17 جنوری 1929 کو گوجرہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا نام برکت علی تھا۔ ان کا بچپن اپنی ننہیال منٹگمری (ساہیوال) میں گزرا۔1955 میں ایف سی کالج سے ایم اے انگریزی کیا۔1959 میں خانقاہ شریف (بہاولپور) کے میاں سردار احمد اویسی سے شادی ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ممتاز تجزیہ کار ہیں۔جمیلہ ہاشمی کے ناولوں میں تلاشِ بہاراں، وداعِ بہار،دشتِ سوس، ناولٹوں میں داغِ فراق، آتشِ رفتہ، چہرہ بچہرہ روبرو، روہی اور افسانوی مجموعوں میں آپ بیتی جگ بیتی، اپنا اپنا جہنم شامل ہیں۔1961 میں پہلے ہی ناول تلاش بہاراں پرآدم جی ادبی انعام ملا۔ منصور حلاج پر ناول ’دشتِ سوس‘ اردو کے اہم ناولوں میں سے ہے۔جمیلہ ہاشمی نے نئے فکشن رائٹرز کیلئے سردار احمد اویسی ایوارڈ کا اجرا کیا تھا۔  پی پی آئی کے مطابق جمیلہ ہاشمی نے 10 جنوری 1988 کو لاہور میں وفات پائی۔ خانقاہ شریف، نزد سمہ سٹہ، ضلع بہاولپور میں سپرد خاک ہوئیں۔