سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دسمبر 2023 میں ترسیلات زر نومبر کے مقابلہ میں 5.4 فیصد زیادہ

کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں ہوئی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے، جس کے باعث ترسیلاتِ زر نومبر کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ گئیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 کے مقابلے میں ترسیلات میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلاتِ زر 13.4ارب ڈالر رہیں۔دسمبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو 57.7 کروڑ تھیں۔متحدہ عرب امارات سے 41.9 کروڑ اور برطانیہ سے 36.8 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔