سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ٹریفک پولیس کی وومن آن وہیلز مہم شروع

 کراچی (پی پی آئی)کراچی کی خواتین میں کاراور موٹرسائیکل چلانے کا رجحان بڑھنے لگا ہے لیکن صنف نازک میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان انتہائی کم ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے خواتین میں لائسنس بنوانے کیلئیکوششیں تیز کردی ہیں اور کلفٹن برانچ میں خواتین کی سہولت کے لیئے علیحدہ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔ خاتون شہریوں کا کہنا ہے کہ کلفٹن برانچ قائم کی گئی الگ ڈیسک پر اکا دکا خواتین ہی نظر آتی ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس پولیس کی جانب سے وومن آن وہیلز کے نام سے مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ڈی آئی جی لائسنس عرفان بلوچ کہتے ہیں کہ خواتین کو لائسنس کے حصول کے لیئے آنا چاہیئے انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرینگے۔اس کے علاوہ ڈی ایل برانچ کی جانب سے یونیورسٹیز اور گرلزکالجزمیں آگاہی پروگرامز بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین کوڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات ہوسکے اور وہ حادثات سے بھی بچ سکیں۔