ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانافضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 3  حملہ آو ر گرفتار

پشاور(پی پی آئی) محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے متنی میں کارروائی کے دوران  ایک خودکش حملہ آور کو گرفتارکرلیا۔خودکش حملہ آور کی نشاندہی پر اس کے 2 دیگرساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ان دہشت گردوں کا ہدف جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان  تھے اور یہ ان پر خودکش حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد داعش خراسان کے رکن ہیں جنہو ں نے اہم سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنایا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان سے 2خودکش جیکٹس اور3 ہیندگرنیڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔سی ٹی ڈی نیبتایا کہ دہشتگردوں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی۔