شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

لاہور(پی پی آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں کئے گئے اضافے کولاہور کے شہری رانا علی حسنین لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا  ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  رانا علی حسنین نے اپنی درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہے۔نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے  اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔