اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا

|کراچی(پی پی آئی)عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی راہ میں نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ پولنگ اسٹشنز پر ڈیوٹی کے لیے ایک لاکھ 67 ہزار 737 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں نے وفاق کو آگاہ کر دیا ہے کہ عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلیے ایک لاکھ 67 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق  آزاد کشمیر سے نفری بلانے کا مشورہ بھی دیاگیا ہے۔ملک بھرمیں  الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے تاہم صوبوں اور اسلام آباد میں پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سیکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔اسلام آباد میں ساڑھے 4 ہزار، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار  دستیاب ہوں گے، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار، خیبرپختونخوا  میں 89 ہزار 959  اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ بلوچستان میں 38 ہزار 210  سیکیورٹی اہلکارپولنگ ڈے پر دستیاب ہوں گے۔