اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ: میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملہ،3افراد زخمی

 کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیدہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر میر ظہور بلیدی کے گھر دستی بموں سے حملہ کیا گیا،نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر پر دو دستی بم پھینکے، دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں انتخابی دفتر پر بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے  چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جاسکے۔