سعودیہ میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 896 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض(پی پی آئی)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 896 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 25 جنوری سے 31 جنوری  کے درمیان ہوئی ہیں۔غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 10874 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔’4123 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2899 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔ 937 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 48 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 7 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

Next Post

امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو  محتاط رہنے کی ہدایت کردی

Sat Feb 3 , 2024
واشنگٹن/اسلام آباد(پی پی آئی)امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات کے موقع پر غیر معمولی طور پر محتاط رہیں اور گرد و پیش پر نظر رکھیں۔امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ سیاسی جماعتیں انتخابی مہم زور و شور سے چلارہی ہیں۔ ریلیا […]