کراچی(پی پی آئی)سکھر اور لاڑکانہ ڈویزن کے 30 پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔محکمہ پولیس میں انکوائری کے دوران پولیس افسران پر ایرانی تیل اور منشیات اسمگلنگ ثابت ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 15 پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا گیا جبکہ 15 افسران اور اہلکاروں کو جبری طور ریٹائر کیا گیا۔برطرف ہونے والوں میں ایس ایس پی سکھر کے سابق پی آر او میر بلال لغاری، سابق ون فائیو انچارج جاوید عالم ابڑو، تھانہ آباد کے سابق ہیڈ محرر جبار منگی، اے ایس آئی دین محمد لاشاری، صفیر مرکھنڈ، پولیس کانسٹیبل پُنھل بھیو، مولا بخش کونھارو، الھڈتو، نادر لاشاری، عرفان بھنگر، لیاقت بھرڑو، احسان سولنگی اور رضوان مینو شامل ہے۔سکھر کے نیوپنڈ تھانہ کے سابق ہیڈ محرر خلیق مھر، سبزی منڈی چوکی انچارج نواب ماکو، اے ایس آئی مکھن چانڈیو، ہیڈ کانسٹیبل رمضان لاشاری، مظھر میرانی، پولیس کانسٹیبل ھمت چاچڑ، دائم بھیو، شیراز نیازی، محمد خان کَٹو، نجم الدین دریشانی، احمد علی لاشاری، سچل لانگاہہ، غلام احد میرانی اور محمد نواز بروہی کو جبری طور ریٹائر کیا گیا ہے۔انکوائری ثابت نہ ہونے پر ایس آئی پی حنیف کھوسو، رشید معرفانی، ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کھوسو اور پولیس کانسٹیبل زبیر سومرو کو نوکریوں پر بحال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطرف اہلکاروں نے انکوائری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے، جس پر ہائی کورٹ کی جانب سے اسٹی آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے، اس باوجود اتنا بڑا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
Next Post
جب تک ڈرینج سسٹم ری دیزائن نہیں ہوتا کراچی ڈوبتا رہے گا،لطاف شکور
Sun Feb 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سیاست کو نئے خون کی ضرورت ہے۔ دو انچ کی بارش میں قد آور شہر بونے مئیر کی وجہ سے ڈوب گیا۔ جب بارش کی پیشگوئی تھی تو پہلے سے انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟ مرتضیٰ […]
