سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، حق خو د ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت کااعادہ

مظفر آباد/گلگت، بلتستان/اسلام آباد/کراچی(پی پی آئی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیراس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیاکہ حق خو د ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل رہی اور سرکاری طور پرجموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیااور ریلیاں نکا لی گئیں،شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح 9بجکر55منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پرپاکستانی عوام اور حکومت ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی تائید و حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارلحکومتوں لاہور، کراچی، پشاور، اور کوئٹہ کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینروں سے سجایا گیا ہے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیاسی و سماجی جماعتوں اورمختلف سرکاری و نجی محکموں، تعلیمی اداروں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں، ریلیوں، سیمیناروں، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا۔جبکہ پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے تمام پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔