جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عباسی شہید ہسپتال فعال،بند کرنے کی خبر جھوٹی ہے: مرتضی وہاب

کراچی(پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عباسی شہید ہسپتال کو بند کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال اس وقت فعال ہے۔ چلڈرن وارڈ میں 100 سے زیادہ بچے زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا ک آئی سی یو اور ایمرجنسی بھی فعال ہے۔ عملے کی الیکشن ڈیوٹی ضرور لگی ہے لیکن وہ ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے لگائی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اتنا عملہ موجود ہے ہسپتال فعال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو تالا لگا کر ایک تصویر پھیلائی گئی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ شرارت کی ہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی الیکشن ڈیوٹی ضرور لگی ہے اس کے باوجود ہسپتال فعال ہے۔