کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے آئی ایم ایف تیار

اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا معاشی استحکام سے متعلق نگران حکومت کے اقدامات پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پاکستان سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہا نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نگراں حکومت کی معاشی استحکام کیلئے کوششوں سے مطمئن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا اور مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل پیرا ہو کر سماجی تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ساتھ ہی افراط زر کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کیلئے سخت مالیاتی پالیسی پر عمل کیا گیا۔آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے بتایا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب نوے کروڑ ڈالر جاری ہوئے۔جولی کوزیک نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی حالات پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔