کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر سے لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملنے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں والد کی مدعیت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق 13 سال کی بیٹی گھر پر بہن بھائیوں کے ساتھ تھی، اہلیہ سبزی لے کر آئی تو بیٹی کی لاش لٹکی دیکھی۔مقدمے کے مطابق بیٹی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانے کی نیت سے اسے قتل کیا، پی پی آئی کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، اہلخانہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔
Next Post
مقبوضہ جموں کشمیر میں لبھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے
Fri Feb 23 , 2024
جموں /سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں نے بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔مقبوضہ وادی کشمیر سے جموں منتقل ہونے والے مسلم خاندانوں نے مائیگریشن کارڈ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں […]
