مقبوضہ جموں کشمیر میں لبھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے

جموں /سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں نے بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔مقبوضہ وادی کشمیر سے جموں منتقل ہونے والے مسلم خاندانوں نے مائیگریشن کارڈ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1990میں جموں منتقل ہو ئے تھے جبکہ انتظامیہ نے آٹھ ماہ قبل ہمارے کارڈ منسوخ کر دیے اور امدادی رقم بند کی جس کی وجہ سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ اپنی مشکلات سے اعلیٰ انتظامی افسران کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ادھر ناروال کنجوانی بائی پاس روڈ کے تاجروں نے جموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے خلاف احتجاج کیا۔تاجروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ این ایچ اے کنجوانی سے ناروال تک فلائی اوور کی تعمیر کر رہی ہے جسکی وجہ سے تاجرشدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور انکی تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔احتجاجی کرنے والے سینکڑوں تاجروں نے فلائی اوور کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

Next Post

پاکستان کیمیکل فورم کی میگا نمائش آئندہ ماہ منعقد ہوگی

Fri Feb 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پاکستان کیمیکل فورم کے تحت” 4 تا 6 مارچ 2024  لاہور ایکسپو سینٹر میں B2B میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے زیر اہتمام بین الاقوامی میگا نمائش “منعقد ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق شو میں 250 سے زائد غیر ملکی مندوبین کیمیکلز، خام مال، پلانٹس […]