خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کے تقسیم کار اداروں اور کے الیکٹرک کو خراب میٹر ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت نے بجلی کے تقسیم کار اداروں اور کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ وہ تمام خراب میٹر ایک ماہ میں ہٹائیں، درست بلنگ یقینی بنائیں اور حقیقی ڈیٹا کی بنیاد پر چارجز وصول کریں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگیلوٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے تقسیم کار اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام میٹرز ہٹائے جو دو ماہ سے خراب ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نیپرا نے یہ بھی کہا ہے کہ اوور بلنگ اور کنزیومر سروس مینیوئل کی خلاف ورزی کے حوالے سے تیار کی جانے والی انکوائری رپورٹ اور حکومتِ پاکستان کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں معاملات کی درستی کے اقدامات کرے۔نیپرا کو ملک میں بجلی کے تقسیم کار اداروں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے حوالے سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ یہ شکایت بھی عام ہے تصویر کھینچے بغیر میٹر ریڈنگ کی جارہی ہے۔نیپرا نے بجلی کے تقسیم کار اداروں کو اپنی صفائی میں کچھ کہنے کے لیے 13 ستمبر 2023 کو بلایا تھا تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔متعلقہ کمیٹی کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 4 دسمبر 2023 کو نیپرا کی سرکاری ویب سائٹ پر ریلیز کردی گئی تھی۔دی پاور ڈویژن نے نیپرا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اوور بلنگ اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔۔نیپرا نے بجلی کے تمام تقسیم کار اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ہدایات پر عمل یقینی بناتے ہوئے ایک ماہ کے دوران رپورٹ کریں۔ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تمام تقسیم کار اداکاروں کے خلاف اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔