پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا

ملتان (پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ریزا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور سعود شکیل کریز پر آئے،تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر جیسن روئے کو محمد علی نے بولڈ کرکے پویلین کا راستہ دکھا دیا، انہوں نے 15 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔سعود شکیل نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ رائیلی روسو 30 رنز بنا سکے، سجاد علی 2 اور خواجہ نافع 31 گیندوں پر 36 رنز کیساتھ محمد علی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔شرفین ردرفورڈ کا کیچ 21 رنز پر ویلی نے اور محمد وسیم کا محض ایک رن پر آفتاب ابراہیم نے پکڑا۔ ایسے مشکل وقت میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 گیندوں پر 29 رنز درکار تھے، باؤلر محمد علی نے محمد عامر کو بولڈ کر دیا۔ابرار احمد آخری اوور کی آخری بال پرآفتاب ابراہیم کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف تک پہنچنے کی بجائے 167 رنز تک محدود رہتے ہوئے شکست سے دوچار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سلطانز کیخلاف ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر ملان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد پر مشمتل ہے جب کہ ملتان سلطانز کا اسکواڈ محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی پر مشتمل ہے۔

Latest from Blog